29 ستمبر 2014 - 10:48
امن برقرار کرنے کی میری آرزو پوری نہ ہو سکی: حامد کرزئی

افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے کہا ہے کہ میں نے امن کی برقراری کی بہت کوشش کی لیکن میری آرزو پوری نہیں ہوسکی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر حامد کرزئي نے صدر کی حیثیت سے ٹی وی سے نشر ہونے والے اپنے آخری پیغام میں  افغان عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ سال قبل اغیار نے افغانستان کے خلاف سازش کی ۔ اور ہر کوئی افغانستان کے داخلی امور میں مداخلت کرنے لگا۔ حامد کرزئي نے افغانستان کے آئین اور حکومت کی حمایت کی ضرورت  پر تاکید کی اور اشرف غنی احمد زئي اور عبداللہ عبداللہ کو متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کی مبارکباد پیش کی اور افغان عوام کی سربلندی کی آرزو کی۔ حامد کرزئي نے اس کے ساتھ ساتھ کہا کہ وہ ملک کے آئین اور حکومت کی پوری پوری کوشش کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲